• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین شرارتی بچے نے کیبنٹ اپنے اوپر گرالیا


چین کے بے چین بچوں کا شرارتوں میں کوئی ثانی نہیں جو اکثر کھیل کود میں خود کو بھی مشکل میں ڈال دیتے ہیں، حال ہی میں اسکی تازہ مثال اُس وقت دیکھی گئی جب کیبنٹ پر رکھے برتن اُٹھانے کی کوشش میں دیوہیکل لکڑی کا کیبنٹ بچے پر آگرا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے گا آنگڈونگ کے شہرشانوی میں ایک اسکول میں اس وقت پیش آیا جب بچہ چمچے اُٹھانے کی کوشش میں کیبنٹ پر چڑھا اور یوں پورا کیبنٹ بچے پر آگرا۔

رپورٹ کے مطابق کیبنٹ گرنے سے بچہ معمولی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین