• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد


جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے درجنوں نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

اس فیشن ویک میں سال 2019موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے اپنا کلیکشن پیش کیا۔

فیشن ویک کے دوران مرد اور خواتین ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتے دکھائی دیئے ۔

اس دوران ہیٹس اور بیگز سمیت خواتین کے استعمال کی اشیا ء کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

5 روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ڈیزائنرز کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین