• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی20:پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلا ف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان فارم گرین شرٹس کینگروز کی طرح کیویز کو بھی زیر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، حریف اسکواڈ میں کئی اچھے کھلاڑی شامل ہیں، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمدکا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر ہے، مقابلے د لچسپ ہوں گے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور کوچ کریک میک ملن کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہورہے ہیں،پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی سائیڈ ہے، سیریز آسان نہیں ہوگی، مارٹن گپٹل کے نہ ہونے سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوگا۔

تازہ ترین