• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 149 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 149 رنز کا ہدف دے دیا،گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 148 کا مجموعہ سجایا ۔

گرین شرٹس کی طرف سے محمد حفیظ 45،کپتان سرفراز احمد 34، آصف علی 24کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اوپننگ کی،گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری،بابر اعظم 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ ایڈم ملن نے لی۔

دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر صاحبزادہ فرحان تھے، جو صرف 1 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے،اعجاز پٹیل نے انہیں آئوٹ کیا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 77 کے اسکور پر گری،محمد حفیظ 45 رنز بناکر ایڈم ملن کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے اپنی بیٹنگ کے دوران 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

گرین شرٹس کے چوتھے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے، جو 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں کولن گرینڈہوم نے گلین فلپس کی مدد سے قابو کیا۔

کپتان سرفراز احمد آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے، وہ 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے چھٹی وکٹ 123 رنز پر گری، شعیب ملک 8 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

ساتویں وکٹ پر عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ 25 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

سرفراز الیون میں بابر اعظم ، صاحبزادہ فرحان، آصف علی ،محمد حفیظ، شعیب ملک ،فہیم اشرف،حسین طلعت، عماد وسیم ، حسن علی ،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں ،دیگر اسکواڈ میں روس ٹیلر، گلین فلپس، ایڈم ملن، اعجاز پٹیل ،کولن منرو،کولن گرینڈہوم، کوری اینڈرنس، ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی شامل ہیں۔

تازہ ترین