• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرول 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 48 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔

تازہ ترین