• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کل رات ہم سب ایک صف میں کھڑے تھے۔
فرسٹ آنے والے بھی، فیل ہونے والے بھی۔
اولڈ بوائز بھی، گرلز بھی۔
ہم بہت سال بعد اکٹھے ہوئے تھے۔
واحد نے سوشل میڈیا کی مدد سے سب کو ڈھونڈا تھا۔
پھر اپنے گھر کھانے پر بلالیا۔
ہاں، کھانے پر ہی تھوڑی بات چیت ہوئی۔
باقی وقت سب اپنے اپنے فون میں کھوئے رہے۔
اچانک سب کھڑے ہوئے تو میں چونکا۔
دیکھا کہ سب صف بنارہے ہیں۔
میں نے جلدی سے ٹوپی پہنی۔ جوتے اتارے۔
پھر واحد نے ہاتھ بلند کیا۔
اور سب نے سیلفی کیلئے ہونٹوں کی چونچیں بنالیں۔
تازہ ترین