• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ،9 زخمی

نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نیو کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت شہباز اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

ناصر کالونی کا زخمی چل بسا

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ناصر کالونی میں ہونے والی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

آرام باغ سے 2 ملزمان گرفتار

آرام باغ کے علاقے سے پولیس نے مختلف الزامات میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین