• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ایم ون پشاور سے پنڈی بھٹیاں تک کھول دیا گیا

موٹر وے ایم ون پشاور سے پنڈی بھٹیاں تک ہر طرح کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے بھی کھلا ہے، پنڈی بھٹیاں لاہور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد اور فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹر وے بند ہے۔

قومی شاہراہوں پر اکوڑہ خٹک، شریف اسپتال، ترنول، داد فتیانہ پر ٹریفک بحال ہوگیا، میاں چنوں، فتو وال، خانیوال، پنو عاقل، گمبٹ، نیازی چوک، حب، وندر اور قلات کے مقامات پر بھی ٹریفک بحال ہوگیا۔

لاہور کے بابو صابو انٹر چینج اور شیخوپورہ میں فیض پور انٹر چینج پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے، کمالیہ میں فیصل آباد چیچہ وطنی روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

تازہ ترین