• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کی آمد، لاہور اور فیصل آباد ریڈ زون قرار

محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے حوالےسے پنجاب کو مختلف زونز میں تقسیم کر دیا ہے، گزشتہ برس اسموگ کے شدیدحملے کا شکار ہونے والے شہروں لاہور اور فیصل آباد کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

اسموگ کی آمد کے ساتھ ہی صنعتی شہر فیصل آباد کے باسی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

نومبر شروع ہوتے ہی فیکٹریوں، کارخانوں، اینٹوں کے بھٹوں، مختلف علاقوں میں جلائے جانے والا کوڑا کرکٹ اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اب ہوا میں تحلیل ہونے کے بجائے اسموگ بن کر شہریوں کی سانسوں میں گھل رہا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ بہت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص صبح لو گوں کو کام پر جاتے ہوئے بڑی مشکل ہوتی ہے، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔

پاکستان ائیر کوالٹی انیشیٹو کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، یہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 177پر پہنچ چکا ہے جبکہ صحت مند ماحول کے لیے قابل قبول میعارکی کم ازکم حد 35 مقررہے۔

محکمہ ماحولیات فیصل آباد کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تئیں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ہرسا ل فضائی آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیاجا رہا ہے جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، فضائی آلودگی کامقابلہ کرنے کے لیے اجتمائی سطح پرسنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

تازہ ترین