خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کاروائیاں کرتے ہوئے ناقص مٹھائی بنانے کے 3 کارخانے سیل کر دیئے۔
پھندو روڈ پشاور پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کاروائیاں کی گئیں اس دوران ناقص مٹھائیوں کی تیاری پر 3 کارخانے سیل کردیئے گئے۔
ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مٹھائی کے کارخانوں کے خلاف کارروائیاں عوامی شکایات سامنے آنے کے بعد کی گئی ہیں۔