• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج بھی کئی مقامات پر دھرنے، ٹریفک روانی متاثر

سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کیس میں فیصلے پر احتجاج کے دوسرے روز بھی کراچی میں مظاہرین کا کئی مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت سندھ نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے اعلان کے باوجود طلبہ و اساتذہ کو ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کے باعث اسکول و کالجز جانے کے سلسلے میں دشواری کا سامنا رہا۔

شہر میں مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے اور ٹریفک کومتبادل راستوں سے نکالا جارہا ہے۔

کراچی میں تحریک لبیک کی جانب سے 9 مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے، دھرنوں کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے اور ٹریفک کومتبادل راستوں سے نکالا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 9مقامات پر مظاہرین نے دھرنا دیا ہوا ہے، شہر میں نمائش چورنگی، لیاقت آباد،تین ہٹی، سہراب گوٹھ، اسٹار گیٹ، شارع فیصل، کورنگی، نیو کراچی، سندھی ہوٹل، بلدیہ ٹاؤن اور شیر شاہ کے مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

کراچی کے ایئرپورٹ سے بھی اندرون و بیرون ملک پروازیں جاری ہیں۔


تازہ ترین