• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے پانی کی تفصیل جاننے والا کمپیوٹرائیز آلہ تیار

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور واسا نے بارش کے پانی کی تفصیل جاننے والا کمپیوٹرائیز آلہ تیار کرلیا۔

چیئرمین آئی ٹی بورڈ پنجاب ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق کمپیوٹرائیز آلہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور واسا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ یہ آلہ بارش کے دوران شہر کے 26 مقامات پر رکھا جائے گا اور اس میں نصب خصوصی سینسر اور سم کی مدد سے کنٹرول روم میں بارش ریکارڈ کی جائے گی۔

چیئرمین آئی ٹی بورڈ پنجاب نے بتایا کہ اس کمپیوٹرائیزڈ آلہ کی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ شہر میں بارش کا پانی کہاں کتنا کھڑا ہے۔

آلہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد پانی میں ڈوبے علاقے سے پانی نکالا جائے گا۔

تازہ ترین