• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان قادر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کے خواہشمند

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے آسٹریلیا میں شناخت بنانے والے لیگ اسپنر عثمان قادر ساؤتھ افریقاکے خلاف میچ کے بعد شہہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہدف آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنا ہے۔

عثمان قادر نے کینبرا میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی جانب سے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹور میچ کھیلا جس میں انہوں نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنا ہے۔

عثمان قادر کی پرفارمنس کو آسٹریلین میڈیا نے بڑی پذیرائی دی ہے ، عثمان قادر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور اگر اس سے قبل وہ ٹیسٹ یا ون ڈے بھی کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں بہت اچھا لگے گا۔

عثمان قادر نے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف بحیثیت لیگ اسپنر کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

تازہ ترین