• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلبرداشتہ ہو کر ون ڈے کرکٹ نہیں چھوڑی، اظہرعلی

پاکستانی بیٹسمین اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا ہے کہ انہوں نے مناسب وقت پر نوجوان کرکٹر ز کو موقع دینے کے لئے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اظہر کا کہنا ہے کہ وہ دلبرداشتہ ہو کر ون ڈے کرکٹ نہیں چھوڑ رہے۔ ان کا اب سارا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر ہو گا ۔

 اظہر علی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، فیصلہ اچانک نہیں ، سوچ سمجھ کر کیا ہے، بہت عرصے سے اس بارے میں غور کررہاتھا۔


اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جتنی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں ، ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنےکا بہترین وقت ہے،ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا۔

اظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 36 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 1845 رنز اسکور کئے۔انہوں نے کیریئر میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اظہرنے آخری ون ڈے میچ 13 جنوری 2018 کو ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، واضح رہے کہ 2015 میں انہیں پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین