• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 164روپے کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 164روپے کمی کردی اور ملک بھر میں 11.8کلوگرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1509روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1673روپے 24پیسے سے کم کر کے 1509روپے تین پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد فی کلو ایل پی جی 15روپے سستی ہونے کے بعد 142روپے فی کلو سے کم ہو کر 127 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر بھی 673روپے سستا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین