• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ ذخائر میں مزید 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالرکمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دس ہفتوں کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 45کروڑ ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین