• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایپل نے نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر کی رونمائی کر دی


معروف ٹیکنالوجی فرم ایپل کے پروڈکٹس کے مداحوں کے لیےخوشخبری ؛ نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر کی رونمائی کر دی گئی ۔

معروف ٹیکنالوجی فرم ایپل کے پروڈکٹس کے مداحوں کے خوشخبری ہے کہ ایپل کے نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر پیش کر دئیے گئے ہیں۔بروکلین نیویارک میں ایپل کمپنی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایپل کی نئی ڈیوائسز متعارف کروائی گئیں۔

ان پراڈکٹس میں آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز میں پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اضافی اور ایڈوانس فیچرز بھی شامل ہیں ۔

آئی پیڈز کے دونوں ورژن میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہے جب کہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا گیا ہے۔نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر میں پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر فراہم کیا گیا اور نئے آئی فونز کے تمام فیچرز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین