• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم 4جاں بحق

موٹروے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 10 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد آئل بہہ کر سڑک پر آگیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ٓآئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے تیل بہہ کر سڑک پر آگیا ہے ، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے لوگوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کردیاہے ۔

تازہ ترین