• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتارچڑھائو کے بعد تیزی،100انڈیکس میں67 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،سرمایہ کاروں کا یک بار پھر محتاط رویہ ،جمعرات کو ملا جلا رحجان ، 100انڈیکس میں 67پوائنٹس کا اضافہ، کاروباری حجم میں کمی تاہم سرمایہ کاری کی مالیت 23.06 ارب روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے اقتصادی پیکج کے بعد مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی برقرار ہے تاہم ملکی سیاسی صورتحال اور چین سے اچھی خبروں کے منتظر سرمایہ کار ابھی تک محتاظ ہیں ،اسی وجہ سے جمعرات کو فروخت کا دباو نظر آیا اور کاروباری حجم 24کروڑ 51لاکھ 16ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 4کروڑ ایک لاکھ شیئرز کم تھا ،کاروباری حجم میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو بھی بدھ کی نسبت ایک ارب 42کروڑ 63لاکھ روپے کم ہو گئی البتہ سرمایہ کاری کی مالیت گزشتہ روز کی نسبت 23ارب 6کروڑ 50لاکھ روپے بڑھ گئی ،جمعرات کو اتار چڑھاو کے بعد 100انڈیکس 66.74وائنٹس کے اضافے سے 41716.10پوائنٹس پر آگیا تاہم 30 انڈیکس میں 6 پوائنٹس کی کمی ہو ئی جس سے یہ 20133.23پوائنٹس پر بند ہوا ،آل شیئرز انڈیکس بھی 87.08پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے یہ 30307.18پوائنٹس پر پہنچ گیا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 223 کے بھائو میں اضافہ 137کے بھائو میں کمی جبکہ 21کے بھائو مستحکم رہے ،حجم کے لحاظ سے کنٹینر بلک انٹر نیشنل ،بینک آف پنجاب اور پیل الیکٹرون سر فہرست رہے ،جمعرات کو یونی لیور فوڈز اور کو لگیٹ پامولیو کے شیئرز کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی جو کہ 299.99روپے اور 111.99روپے تھی دوسری جانب نمایاں کمی خیبر ٹوبیکو اور گیٹرون کے بھاو مین ہو ئی جو کہ 28.14اور 16.33روپے تھی۔

تازہ ترین