• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی، اسلام آباد، لاہور میں موبائل سروس معطل


راول پنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج صبح آٹھ بجے بند ہوگئی جو مغرب تک معطل رہے گی۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں آج اکثر سرکاری اور نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے، جبکہ سندھ حکومت نے کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امن وامان کی صورت حال کے سبب پنجاب کی تمام یونیورسٹیاں، کالج اور اسکول آج بند رہیں گے، ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر کے آج اور کل ہونے والے سپلیمنٹری پیپرز بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز کی ایک تنظیم نے بھی آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز صبح معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر نجی اسکول ایسوسی ایشنز اور حکومت سندھ نے آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نےواضح کیا ہے کہ صوبےکے دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

جامعہ پشاور کے زیر انتظام کالجز اور اسکولز آج بھی بند رہیں گے، تاہم یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کھلے رہیں گے، نجی اسکولوں کی 2ایسوسی ایشنز نے بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مشیر تعلیم خیبر پختون خوا ضیاء اللہ کے مطابق صوبےکے تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

بلوچستان میں بھی صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ عباد اللہ شاہ غرشین کے مطابق ایف اے اور ایف ایس سی کے ضمنی امتخانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

پنجاب اور سندھ میں دئیے جانے والے دھرنوں کے باعث بلوچستان آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین