• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ’کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول‘ میں شرکت کی تیاری میں مصروف تھیں مگر ماںبننے کی وجہ سے وہ اس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ نہ کرسکیں اور آخری وقت پر انہیں اپنا نام واپس لینا پڑالیکن رواں سال ہونے والے اس فیسٹیول میں انھوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔ دراصل کوچیلا موسیقی اور فنون کےمظاہرے کا ایک سالانہ میلہ ہے جو ہرسال انڈیو (کیلیفورنیا) کے ایمپائر پولو کلب میں منعقد ہوتاہے۔ گزشتہ سال بیونسے نے لاس اینجلس کے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، ان کے شوہر اور میوزک پروڈیوسر جے زی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی تھے۔ انہوں نے اپنی یہ خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔ بیونسے اور جے زی2008ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی اس سے پہلے ایک 5سالہ بیٹی بھی ہے، جس کا نام بلیوایو ہے۔

2017ء میں بیونسے کا نام دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی گلوکارائوں میں سرفہرست تھا۔ معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سےسال 2017ء میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے10گلوکاروں کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق گلوکارہ بیونسےپہلے نمبر پر تھیں ۔پاپ گلوکارہ نے اپنی گائیکی سے 105ملین ڈالرز کمائے تھے۔ فوربز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر گلوکار ایڈیل، 'تیسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ 'جبکہ چوتھے نمبرپر گلوکار ہ سیلین ڈیون تھیں۔

ماں بننے کے بعد اکثر خواتین کی فٹنس اور خدو خال تبدیل ہو جاتے ہیں لیکن پاپ اسٹارز اور فلم اسٹارز کو اپنا اسٹار ڈم برقرار رکھنا ہوتاہے، اسی لیے وہ ہرقسم کے جتن کرنے سےبھی گریز نہیں کرتے۔ بیونسے بھی انہی میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے22روزہ ڈائٹ پلان کا اعلان کیا اور رواں سال کوچیلا فیسٹیول سے44دن پہلے گوشت اور اس سے بنے کھانوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ سب سے پہلے تو بیونسے نے ایواکاڈو ٹوسٹ کو انسٹا گرام پر شیئر کیا اور اپنے فینز سے کہا کہ وہ بھی اس سفر میں اس کے ہمسفر بن جائیں۔ ا س کے بعد ان کے22روزہ نیوٹریشنل پلان چیلنج پر لوگ کلک کرتے اور شامل ہوتے چلے گئے۔

22روزہ نیوٹریشن پلان کیا تھا؟

بیونسے کے اشتراک سے بنی یہ ایک کمپنی ہے جو صاف ستھرے ، اورگینک اور سبزیوں پر مشتمل کھانے کو ڈلیوری پلان کے تحت فروخت کرتی ہے۔ لیکن 22د ن ہی کیوں؟ اس کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ کسی بھی چیز کو کرگزرنے یعنی آر یا پار ہونے میں 21د ن لگتے ہیں۔ تو22ایک ایسا عدد ٹھہرا،جو آپ گزارلیں تو آپ اس کے عادی ہوجائیں گے۔

بیونسے22روزہ پلان میں کیوں شامل ہوئیں؟

اس بارے میں بیونسے کا جواب بہت آسان ہے یعنی ’’ صحت‘‘کیونکہ صحت کےمعاملے میں وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ بیونسے2015ء میں بھی اس قسم کے ڈائٹ پلان کو فنڈ کرنے کے لیے اپنے شوہر کےساتھ شامل ہوئی تھیں اور اس کے بارے میں بلاگ بھی لکھتی رہیں۔

اگر ہم22دن کے غذائی چارٹ یا ہردن کی ڈائٹ ریسیپی کویہاں لکھیں تو یہ صفحات بہت کم پڑیں گے، اس 22روزہ ڈائٹ پلان میں ہر دن کے حساب سے سبزیوں اور سلاد پر مشتمل ناشتے، دوپہر کے کھانے اور ڈنر کی ریسیپیز ہیں، جو کسی کو بھی بیونسے کی طرح فٹ اور سلم رکھنے میں مددگار ہوں گی۔ اس 22روزہ ڈائٹ پلان کے حوالے سے بیونسے کہتی ہیں کہـــ’’ جو کچھ آپ کھار ہی ہیں اسے کھانے سے رُک جائیں۔ اس وقت تک جب تک کہ آپ اس ڈائٹ پلان پر عمل شروع نہ کردیں‘‘۔ اس پلان میں دی گئی ریسیپیز کو آپ خود بھی تیار کرسکتی ہیں۔ اس پلان میں ایک دن کے کھانوں کے دو سے تین آپشنزہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا پسند کرتی ہیں۔

ان غذائوں میں گلیٹن ہوتا ہے اور نہ دودھ سے بنی اشیا ان میںشامل ہوتی ہیں۔ اس22دن پر مشتمل پلان کی غذائوں میں سیسم، گوبھی،دالیں، تِل، پیاز، لوکی ، ٹماٹر ، بینگن اور مرچوں سےتیار کردہ تیل، پسے ہوئے تلسی کے پتے، صنوبر کی گری ، لہسن ، پنیر اور زیتون کے تیل میں تیا رکردہ اطالوی چٹنی ، ڈبل روٹی ، بلو بیری اور بادام شامل ہیں۔ ہر سیلیبرٹی کا اپنا الگ ڈائٹ پلان ہوتا ہے، جن میں بہت سی چیزیں مشترک ہوتی ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کس ڈائٹ پلان کو آپ اپنے لیے بہتر سمجھتی ہیں۔

تازہ ترین