• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوئزرلینڈ کے شہرجنیوا میں گھڑیوں کے شوقین افراد کے لئے سالانہ واچ شوکا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں دیدہ زیب، بیش قیمتی اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل گھڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

گھڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر کے 35سے زائد معروف واچ برانڈزنے شرکت کی۔

کئی روز تک جاری رہنے والے اس واچ شو میں معروف گھڑی سازکمپنیوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شا ہکار گھڑیاں نمائش کیلئے پیش کیں۔

رواں سال اس میلے میں ہیرے جواہرات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں موجود ہیں جن میں نظامِ شمسی اور کہکشاں سے سجی گھڑی ، جوکراور پھول کی شکل والی گھڑی،ہیروں سے سجی گھڑی ، قیمتی پتھروں سے مزین گھڑی سمیت دیگر کئی دلکش گھڑیاں حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جس کی قیمت لاکھوںیوروز تک ہے ۔

تازہ ترین