• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر خواتین کی رائے ہے کہ چاندی کے زیورات آؤٹ آف فیشن ہوتے جارہے ہیں اور کئی خواتین توجیولری باکس میں سے چاندی کے زیور آؤٹ آف فیشن سمجھ کر نکال چکی ہیں۔ لیکن یاد رکھیے کہ ماضی کے کتنے ہی فیشن ایسے ہیں، جو وقتاً فوقتاً لوٹ آتے ہیں اور نو عمر لڑکیوں کی ایک خاص تعداد یہ فیشن اپنائے نظر آتی ہے۔ 

چاندی کے زیور پہننابھی ایک ایسا ہی فیشن ہے، جو عام خواتین ہی نہیں بلکہ سیلیبرٹیز بھی مختلف تقاریب میں اکثر و بیشتر یہ پہنے نظر آتی ہیں۔ چنانچہ اگر آپ بھی چاندی کے زیورات کو آؤٹ آف فیشن سمجھ کر نکالنے کا سوچ رہی ہیںتو ذیل میں بتایا جانے والا سیلیبرٹی اسٹائل آپ کی سوچ میں تبدیلی لانے میں کارگر ہوگا۔

سونم کپور

خواتین سونم کپور کی اداکاری سے متاثر ہوں یانہ ہوں لیکن ان کے اسٹائل اور فیشن سینس کےسبب خواتین کے حلقے میں انھیں خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہی نہیں، سونم مختلف فیشن ٹپس کے ذریعے بھی خواتین کو اپنا گرویدہ بناچکی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتی ہیںکہ سونم آرٹیفیشل جیولری کے لیے اکثروبیشترچاندی کے زیور کا ہی انتخاب کرتی ہیں؟ 

تو پھر کیوں نہ چاندی کے ایئررنگ اسٹائل کے لیے سونم کپور کو ہی فالو کرلیا جائے، جن کی تصاویر سونم اکثر وبیشتر سوشل میڈیاپر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سونم کی سلور جیولری اسٹائل پر بات کی جائے توبالی ووڈ فیشن آئیکون شاپنگ پر ہوں یا کسی غیرملکی دورے پر، وہ سادہ کرتی اسٹائل کے لیے چاندی کے نیکلس کا ہی انتخاب کرتی ہیں۔

جھانوی کپور

اگر یہ کہا جائے کہ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور بھی فیشن سینس کے حوالے سے سونم کا مقابلہ کررہی ہیںتو کچھ غلط نہ ہوگا۔ ہیئر اسٹائل ہو یا پھر ڈریسنگ، ہر محفل میں کیمرے کی آنکھ کا محور جھانوی ہی ہوتی ہیں۔ جھانوی کا پہناوا، جھانوی کے جھمکے، تو کہیں جھانوی کے بالوں کے منفرد انداز سب ایک سے بڑھ کر ایک تسلیم کیے جاتے ہیں اورانہیں نو عمر لڑکیوں کی ایک بڑی تعدادفالو کرتی ہے۔ 

جھانوی بھی چاندی کے زیورات پہننے کی خاصی شوقین ہیں اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جھانوی نے پارٹی ڈریسز ہی نہیں بلکہ ایئرپورٹ لُک کے لیے بھی لائٹ ایمبرائیڈڈ ڈریس کے ہمراہ چاندی کی ایئررنگ کا ہی انتخاب کیاتھا۔ ایئررنگز ہی نہیں بلکہ جھانوی اکثر چاندی کی بالیاں،چاندی کا نیکلس، چاندی کے ڈینگلر اسٹائل ایئررنگ اور چاندی کے بینگلز بھی پہنے نظر آتی ہیں۔

شردھا کپور

ساڑھی،انارکلی ، لہنگا اور شرارہ کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوسکتے۔ شردھا کی چند ماہ قبل ایک ایوارڈ فنکشن میں آمد کے دوران ان کے مداحوں کی رائے یقیناً یہی ہوگی لیکن اس سادے اور خوبصوت لک والے آؤٹ فٹ کے لیے شردھا نے چاندی کے جھمکے نما ایئررنگ اور چاندی کی چوڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔ 

ہلکے رنگ کے ملبوسات ہوں یا گہرے رنگ کے، چاندی کے زیورات تمام رنگوں کے ساتھ بہترین انتخاب بن سکتے ہیں۔

اتھیا شیٹھی

سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کا کہنا ہے کہ انھیں گلیمرس کردار پسند ہیں۔جس طرح اتھیا کو گلیمر س کردارپسند ہیں، اسی طرح ان کے مداحوں کو اتھیا شیٹھی کا گلیمرس لُک کافی پسند ہے۔

ایک تقریب میں اتھیا لہنگا اسٹائل میں چاندی کے ڈینگلر ایئررنگ پہننے بے حددلکش لگ رہی تھیں۔ ویسے اتھیا کا اسٹائل بھی چاندی کے زیورات کی خریداری یا اسے ریٹائر ہونے سے بچانے کے لیے کافی سود مند رہے گا۔

تازہ ترین