• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مجھے لگتا ہے کہ میں انٹرٹینمنٹ کے سیب کا چوتھا بائٹ لے رہا ہوں‘‘۔ یہ بات ہالی ووڈ کے مشہور ریپر، اداکار اور فلم پروڈیوسر وِل اسمتھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی، جس کا مطلب یہ تھا کہ انھیں ہالی ووڈ کی خاک چھانتے ہوئے چالیس سال ہوگئے ہیں اور اب وہ یوٹیوب اسٹا ر بھی ہیں، جہاں ان کے سبسکرائبرز کی تعداد3.7ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان کی تازہ ترین ویڈیو "The Jump""کو ایک ہی ہفتے میں 17ملین لوگوں نے دیکھ لیاتھا، جس میں وِل اسمتھ نے ہیلی کاپٹر سے گرینڈکینیون پر بنجی جمپنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

مختصر فلمو گرافی

وِل اسمتھ زندگی کی50بہاریں دیکھ چکے ہیں ۔وِل اسمتھ نے 80کی دہائی میں فن اداکاری کا آغاز کیا اور کئی مشہور فلموں میں بہترین اداکاری کی، جس پر انہیںکئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ وہ فلم ”مین ان بلیک،فاریسٹ وائٹیکر،آئی ایم لیجنڈ،سیون پاونڈ جیلی فش اور بیڈ بوائز“جیسی مشہور فلموں میںشاندار اداکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ وِل اسمتھ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم’’ برایئٹ ‘‘ تھی، جو2017ء میں نیٹ فلیکس پر ریلیزہوئی تھی۔ اس سے قبل2016ء میں ” کولیٹرل بیوٹی“ آئی تھی،جس میں انہوں نے کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ کام کیا تھا۔ ان تمام فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔وِل اسمتھ وہ پہلے اداکار ہیں، جن کی مسلسل 8فلموں نے باکس آفس پر100ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا اور تمام کی تمام سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

ورلڈ کپ فٹبال کا آفیشل سونگ

ورلڈ کپ2018ء کی اختتامی تقریب میں وِل اسمتھ نے گلوکارہ ایرا استرفی اور نکی جام کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ گانے کی ویڈیو میں وِل اسمتھ اور برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو نے پرفارم کیا تھا۔ اس گیت کو شائقین اور سامعین کی جانب سے خاصا سراہا گیا۔ پریس کانفرنس میں وِل اسمتھ نے کہا تھا کہ ا نہیں کرسٹیانو رونالڈو پسند ہیں، میزبان روس اورکروشیا کے درمیان شوٹ آؤٹ یادگار ہے جبکہ کروشیائی گوِل کیپرکی کارکردگی حیرت انگیز تھی۔


وِل اسمتھ کا فنی گھرانہ

وِل اسمتھ کی بیگم جیڈا اسمتھ بھی فلموں کا معرو ف نام ہیں اور مشہور زمانہ فلم ’’دی میٹرکس ‘‘ بھی ان کے کریڈٹ پر ہے جبکہ ان کا بیٹا جیڈن بھی مشہور فلم ’’پرسوئٹ آف ہیپینیس ‘‘ کےعلاوہ ’’آفٹر ارتھ ‘‘ میں کام کرچکاہے۔ آفٹر ارتھ کی کہانی باپ بیٹے اور ان کی پوری فیملی کے گرد گھومتی ہے جن کا جہاز سیارچوں کے طوفان کی زد میں آکر ایک نامعلوم خطرناک سیارے پر جاپہنچتا ہے۔ حقیقی زندگی کے بعد فلمی پردے پر بھی باپ بیٹے کا کردار نبھاتی وِل اور جیڈن اسمتھ کی جوڑی فلم میں انسانوں کے انخلا کے بعد ویران پڑے اس خطرناک سیارے کو کھوجتی نظر آتی ہے۔ جیڈ ن ’’ کراٹے کڈ‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیںجبکہ وِل اسمتھ کے دوسرے بیٹے ویلو کے گانے یوایس چارٹ پر سرفہرست رہے ہیں۔

سب سے زیاد ہ معاوضہ لینے والا اداکار

2008ء میں وِل اسمتھ ہالی ووڈ کے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔ وِل اسمتھ نے اُس سال فلم آئی ایم لیجنڈ کے لیے 77ملین ڈالرز کا معاوضہ لیا تھا۔وِل اسمتھ نے اس طرح جونی ڈیپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا، جنہوں نے ایک فلم کے 72ملین ڈالرز لئے تھے ۔

تازہ ترین