• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام صاحب کا عمر کی وجہ سے تلاوتِ قرآن میں غلطی کرنا!

تفہیم المسائل

قرأت میں غلطی کی شکایت

سوال: امام صاحب عمر کے تقاضے کے سبب تلاوتِ قرآن میں تلفظ کی ادائیگی اور قواعد ِ تجوید میں غلطیاں کرتے ہیں ، یہ شکایت مسجد میں نماز اداکرنے والے طالب علم، علماء اور دیگر نمازی صاحبان کی ہے ،اس صورت میں مسجد کمیٹی کا کیاکردار ہونا چاہیے ؟

جواب: قرأ ت نماز کے فرائض میں سے ایک فرض ہے ،قرآن کو قواعدِ تجوید کے مطابق درست پڑھنا اور حروف کو ان کے مخارج سے صحیح ادا کرنا ضروری ہے،تاہم اس کا فیصلہ عام مقتدی نہیں کرسکتے۔ آپ نے لکھاہے:’’ طالبِ علم علماء نے شکایت کی ‘‘،اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کسی مستند ادارے میں قواعدِ تجوید و قرأ ت سے واقف قاری صاحب کوامام صاحب کی قرأ ت سنوائی جائے اور اُن کے فیصلے کو تسلیم کیاجائے ۔

تازہ ترین