• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نوجوان بیل کی ٹکر سے بازو گنوا بیٹھا


بعض اوقات انسان زندگی میں ا یسے حادثات سے گزرتا ہے کہ جب وہ بالکل بے بس ہو جاتا ہے ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر Kozhikodeمیں اس وقت پیش آیا ،جب ایک بپھرے ہوئے بیل نے نوجوان کا پیچھا کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا، پے در پے وار کرتے ہوئے بیل نے 22سالہ نوجوان کو اتنی ٹکریں ماریں، کہ بے چارے کا بازو ہی الگ کر دیا۔

ایک مقامی فیکٹری میں پیش آنیوالے اس دہشت ناک واقعے میں فیکٹری ملازمین شدید زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر پہنچے جہاں ماہر ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کر تے ہوئے جسم سے الگ ہونیوالا بازو دوبارہ سے جوڑ دیا۔

یہ کسی معجزے سے کم نہ تھا کہ نوجوان کا جسم سے الگ ہونیوالابازو 90فیصد تک فنکشنل ہو گیا اور یہاں تک کہ وہ اپنی انگلیاں اور ہاتھ بھی ہلانے کے قابل ہو گیا۔

ٹھیک کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔!!!

تازہ ترین