• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ’فلیورڈ مِلک‘ ڈیری ڈرنکس پرپابندی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پرپابندی عائد کردی۔

کمپنیوں کو پرانا اسٹاک 5 دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی، مقررہ تاریخ کے بعد فروخت پر مکمل پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق فلیورڈ ڈیری ڈرنکس کی تمام مصنوعات پرہوگا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے’’ فلیورڈ مِلک ‘‘ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پرمکمل پابندی عائد کردی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے مطابق پابندی سائینٹفیک پینل کی مکمل تحقیق کے بعد عائد کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ فلیورڈ ملک کے نام پر فروخت ہونے والی ڈیری ڈرنکس کو بچے دودھ سمجھ کر پیتے ہیں حالانکہ استعمال ہونے والے دودھ میں سے غذائیت والے اجزاء نکال لیے جاتے ہیں اور اس میں مصنوعی اجزاء شامل کر کے یہ ڈرنکس تیار کی جاتی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیری ڈرنکس کو دودھ کہہ کر بیچنا سرا سر دھوکہ ہے۔

تازہ ترین