• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں د نیا کی سب سے بڑی انگوٹھی کی نمائش


خوبصور ت زیور دیکھ کر ہر خا تون کا دل اسے پہننے کو چا ہتا ہے لیکن دبئی میں ایک ایسی انگوٹھی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے جسے پہنا نہیں صرف دیکھا ہی جاسکتاہے۔

ا کیس قیرا ط کے اٹھا ون کلو گر ام سونے سے تیار کر دہ دنیا کی سب سے بڑی انگوٹھی کی مالیت11ملین درہم تک ہے جبکہ اس میں تقریباً پانچ کلو گرام کے قیمتی نگینے بھی جڑے ہو ئے ہیں۔

نجمت طیبہ نامی اس انگو ٹھی کوپینتا لیس(45) کار یگر وں نے پچپن (55)دنوں تک مسلسل دس گھنٹو ں کی محنت کے بعد سن دو ہزار میں تیا ر کیا تھا جب اس کی مالیت صرف پانچ لاکھ سینتا لیس ہزا ر ڈالر (547000)تھی تاہم سو نے کے تیزی سے بڑ ھتی ہو ئی قیمت کے با عث اب اس کی مالیت11ملین درہم تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اس انگوٹھی کو دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی شامل کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین