• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹیکنالوجی کے جدید استعمال نے جہاں مختلف شعبوں میں آسانیاں پیدا کردی ہیں ، وہیں ٹریفک میں پھنسے پریشان عام افراد کیلئے اُڑنے والی گاڑیاں بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

امریکی کمپنی نے پہلا پرسنل ہائیبرڈ الیکٹرک اوکٹوکاپٹر تیار کرلیا ہے جسے صارفین 2019تک 2لاکھ ڈالرز میں خرید سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق  SureFly نامی دنیا کے اس پہلے پرسنل ہیلی کاپٹرمیں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو گیسولائن انجن کے ذریعے ستر میل فی گھنٹے کی رفتار سے ستر میل کے فاصلے تک اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس ہیلی کاپٹر کوایک بار چارج کرنے پر ایک گھنٹے تک کا سفر با آسانی کیا جا سکتا ہے۔

منفرد نوعیت کے ڈرون کی طرح دیکھنے والے اس ہیلی کاپٹر میں آٹھ پر نصب کئے گئے ہیں جسے با آسانی کہیں بھی پارک کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے دنیا کے اس پہلے پرسنل ہائیبرڈالیکٹرک اوکٹوکاپٹر کو اگلے سال لاس ویگاس میں سی ای ایس میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا جبکہ اس سے قبل اسے گذشتہ سال پیرس ایئر شو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین