• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈامیں زیر آب فینسی ڈریس شو کا انعقاد


فلوریڈامیں زیر آب فینسی ڈریس شو کا انعقادکیا گیا جس میں منچلے کہیں تو سُپر ہیرو کاسٹیوم پہن کر پانی میں تیراکی کرنے پہنچ گئے تو کہیں برگر اور کیچپ کی بوتل بنے بھی دکھائی دئیے۔

کی لارگو نامی ساحل میں شیشے کی مانند شفاف پانی میں منعقد کئے گئے ،اس شو میں آکسیجن ماسک چہروں پر لگائے ہوئے یہ منچلے ہیلووین تہوار منانے پانی میں کئی فٹ گہرائی میں پہنچے اور اپنے انوکھے کاسٹیومز پہنے پانی میں ڈائیونگ کی، جن میں بیٹ مین بنا تھا تو کوئی ننجا ٹرٹل ، اسٹروم ٹروپر،ہاٹ ڈاگ اورساس کی بوتل بنا غارون اور مچھلیوں کے بیچ و بیچ گھومتے ہوئے ویڈیو بناتے دکھائی دے رہے تھے۔

تازہ ترین