• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدارمیں کوچ اور ٹرک کی ٹکرسے 7 افراد ہلاک، 19 زخمی

خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنرخضدارمیجرالیاس کبزئی کےمطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ اور مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک میں ٹکر سے7 افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، مرنے والوں اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

تازہ ترین