• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

ملک کی صورتحال نارمل ہوتےہی لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، جبکہ جن یونیورسٹیز کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے آج ان کی نئی تاریخ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں سڑکیں کھلیں، حالات بہتر ہوگئے اور رات گئے تعلیمی ادارےکھلنے کا اعلان ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کھل گئیں لیکن دیر رات ہونے والے اعلان کے باعث بہت سارے لوگوں کو اس بارے میں نہ پتہ چل سکا۔

آج کھلنے والے اسکولوں میں بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہی ہے، جبکہ جن یونیورسٹیز میں امتحانات ملتوی ہوگئے تھے امکان ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ بھی جاری کر دی جائے گی۔

تازہ ترین