• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق کی شہادت پر خیبرپختونخوا میں یوم سوگ

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر خیبرپختون خوامیں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔

خیبرپختون خوا حکومت نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد آج صوبے بھر میں سوگ ہے، اس موقع پر سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات نے بھی تعزیت اور گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا سمیع الحق کو ان کی راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر سفاک قاتلوں نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا تھا۔

قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3بجے گیریژن گراؤنڈ اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی۔

اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے بھتیجے مولانا لقمان الحق کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، مولانا سمیع الحق شہید کی نماز جنازہ آج سہہ پہر3 بجے اکوڑہ خٹک کے گیریژن گراؤنڈمیں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین آبائی قبرستان میں ہوگی۔

تازہ ترین