• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمو تھراپی سے سونالی کی بینائی کمزور ہوئی


کینسر سے نبرد آزما بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ کیمو تھراپی سے ان کی آنکھیں کمزور ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے وہ گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں تھیں۔

سونالی بیندرے نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی آنے والی کتاب کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کتاب مکمل کرنے میں لمبا عرصہ لگا کیونکہ کیمو تھراپی کی وجہ سے ان کی آنکھیں کمزور ہو گئیں تھیں تاہم اب وہ واضح طور پر دیکھنے کے قابل ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ دن قبل وہ اسی لئے پریشان اور گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں تھیں ، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

سونالی بیندرےکینسر کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کی علامت بن گئی ہیں اور ان کے اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوں‌سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد کتابوں سے دوستی کر لی اورکتابیں لکھناے کا آغاز کیا۔

با ہمت سونالی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی خیریت کی خبر مداحوں اوردوستوں کو دیتی رہتی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین