• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موسمیات چورنگی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں فدا حسین اور عبدالقدیر جاسر شامل ہیں، جو ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمزکی 80 سے زائدوارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی ہے،22اکتوبر کی ویڈیو میں ملزم جاسر کو اسپیئر پارٹس کی دکان میں واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین