• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شمسی توانائی سے بجلی بنانے کا نیا طر یقہ ایجاد

چند روز قبل امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے مل کر ایک ایسامادّہ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کو حرارت میں تبدیل کر کے بجلی پیدا کرسکتا ہے ۔ماہرین نے شمسی توانائی سےبجلی پیدا کرنے کے لیےسرامک شیٹس کا استعمال کیا ہے ۔اس طر یقے میں لاگت بھی بہت کم آتی ہے اوریہ انتہائی محفوط بھی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ماحول دوست بھی ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کو حرارتی شکل میںجمع کرنے میں بہت کم لاگت آتی ہے جب کہ سولر پینل میں یہی عمل بیٹریوں سے کیا جاتا ہے ۔بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے ٹربائن کا استعمال بھی کیا جا تا ہے جو بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے ۔

ماہرین نے سولر پینل سے چھن کر جمع ہونے والی کر نوں کو حرارت میں تبدیل کرنے کے عمل کے بعد اسے برقی توانائی میں بدلنے کے لیے خصوصی طریقہ استعما ل کرتے ہوئے سرامک شیٹس کا استعمال کیا ہے ،جس سے حرارتی تو انائی بآسانی برقی توانائی میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین