• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا برینڈن میک کولم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کےلئے لاہور قلندرز نے اپنے ریگولر کپتان برینڈن میک کولم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


لاہور قلندرز کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ اسی ماہ ہونے والے ڈرافٹ میں کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے چوتھے سیزن کے لئے برینڈن میک کولم کو ریلیز  کر دیا ہے وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے پلیئر نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے عمر اکمل اور سنیل نرائن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ٹریڈ کرلیا ، سنیل نرائن اور عمر اکمل کے بدلے قلندرز نے حسان خان اور راحت علی کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔

تازہ ترین