• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے پہلا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خوشی اور جذبات کا بے پناہ اظہار کیا ہے۔

پانچ دن قبل پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔  اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے نومولود بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جن میں ثانیہ مرزا کو اپنے بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آتا دیکھا جا سکتا ہے۔

ننھے مہمان کے ساتھ گھر آ کر سوشل میڈیا چیک کرنے پر انہوں نے ڈھیروں مبارکبادیں وصول ہوئیں۔


انہوں نے ماں بننے کے بعد جذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننے کی حیثیت سے میرا اور میرے بیٹے اذہان کا جنم ہوئے پانچ دن ہو گئے۔ہم دونوں نے ایک ساتھ  ’بابا‘ کو کرکٹ کھیلتے ہوئےبھی دیکھا اور خوب مزے کئے، یہ واقعی بہت بڑا ٹورنامنٹ تھا جس کی کامیابی  حاصل ہوئی۔

واضح رہے  گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام  کی۔

اس میچ میں گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 148 کے اسکور پر گری جس میں شعیب ملک 10 رنز بناکر ملن کا دوسرا شکار بن گئے۔

یہ ٹوئٹ کرتے ہوئے ثانیہ اتنی زیادہ جذباتی ہو گئیں کہ انہیں مزید کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ملے۔


ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر مجھے سوشل میڈیا پر آن لائن ہونے کا کچھ وقت مل ہی گیا، میں نے تمام پیغامات چیک کر لئے جس میں ہمیں ڈھیر سارا پیار اور دعائیں ملی ہیں۔ڈھیر ساری مبارکبادیں ملنے کے بعد شعیب اور میں بہت خوشی محسوس کرر ہے ہیں ، آپ سب کا بے حد شکریہ۔

تازہ ترین