• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست کو مشکل میں چھوڑکر نوجوان سیلفی لینے میں مصروف


آج کل کے نو جوان سیلفی کے اس قدر دیوانے ہیں کہ مدد کر نا تو دور کی بات وہ اپنی سیلفی لینے کے دوران مشکل میں پھنسے دوست کی بھی پر وا نہیں کرتے، بس سیلفی اچھی آنی چاہیے۔

ایسا ہی ہوا بر طانیہ میں جہاں ایک نو جوان اپنی سیلفی لینے میں مگن تھا کہ اچانک اس کی پشت سے اس کا دوست اسکیٹنگ کر تا ہوا نمودارہوا اور رفتار تیز ہو نے کے باعث منہ کے بل سڑک پر گر گیا۔

سیلفی لینے میں مشغول نو جوان نے اپنے دوست کو گر تا دیکھا اور اس کی مدد کر نے کے بجائے اپنی سیلفی کے پوز کو اہمیت دی ۔

نوجوان نے سوچا کہ دوست تو گر ہی گیا بس میری سیلفی اچھی آجائے۔

تازہ ترین