• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز نے فیس بک کے 12کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے جبکہ 81 ہزار صارفین کی معلومات جاری کردی ہیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس یوکرین، روس، برطانیہ، امریکا اور برازیل کے 12 کروڑ صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی معلومات کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوا، ممکن ہے یہ ڈیٹا بدنیتی پر مبنی براؤزر ایکس ٹینشنز کی وجہ سے ہیکرز تک پہنچا ہو۔

فیس بک ایگزیکٹو گائے روزین کا کہنا ہے کہ مزید اکاؤنٹس کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کرلئے گئے ہیں جبکہ براؤزر میکرز سے رابطہ کرکے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جانے پہچانے میلی شیئس ایکس ٹینشن ڈاؤن لوڈ کے لئے اُنکے اسٹورز پر مزید دستیاب نہ ہوں۔

تازہ ترین