رومانیہ کے دار الحکومت بخارسٹ میں شاندارملٹی میڈیا فاؤنٹین شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بن گئے ۔
شہر کے وسط میں واقع یونیری اسکوائر پر تالاب میں نصب فواروں نے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے رنگوں کا ایسا حسین امتزاج پیش کیا کہ دیکھنے والے اسکے سحر میں مبتلا ہوگئے۔
اس شاندار فاؤنٹین شو سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعدادیہاں کا رخ کررہی ہے۔