• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کا کنسرٹ جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچر سینٹر میں ہونا تھا وہ انتظامیہ نے عین وقت پر منسوخ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نامور پاکستانی گلوکار کے شو میں 3 ہزار سے زائد مداحوں نے شرکت کرنا تھی، اس حوالے سے ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے تھے۔

ریاض میں ہونے والے شو میں راحت فتح علی خان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے شرکت کرنا تھی،انہوں نے شو کے ٹکٹ 100 سے 1ہزار سعودی ریال میں خریدے رکھے تھے۔

شو کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خراب حالات کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سعودی ایجنسیز اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے خراب حالات کے باعث شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ حالات ٹھیک ہونے پر جلد ہی دوبارہ شو کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بے حد محبت اور احترام ملا ہے جس کو کبھی بھول نہیں سکتا۔

کنسرٹ شروع ہونے سے قبل منسوخی کے اعلان پر مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین