• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر بےگناہ ا فراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرنے کا الزام

جھڈو(نامہ نگار) بے گناہ افراد کو بلا جواز گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں ہراساں کرنے کے خلاف مقامی باشندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جھڈو بدین روڈ پر دھرنا دیا ۔ مظاہرین راشد خاصخیلی، حسین شیدی، احمد برڑو، نواز شاہ اور دیگر نے بتایا کہ پنگریو تھانے کی پولیس پوسٹ حیات خاصخیلی کے انچارج نے ایک روز قبل مبینہ طو ر پر ساجد خاصخیلی نامی نوجوان کو منشیات فروشی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا حالانکہ اس موقع پر موجود درجنوں افراد گواہ تھے کہ کیبن میں کوئی نشہ آور چیز نہیں دیکھی ۔ مظاہرین نے کہا کہ خاصخیلی میں بڑے بڑے ڈیلر سر عام سفینہ اور گٹکا اور چرس بیچ رہے ہیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
تازہ ترین