• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی ریکوری رقم کے باوجود محنت کشوں کو تنخو ا ہو ں کی عدم ا دا ئیگی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین سی بی اے کا ایک اجلاس لطیف آباد آفس میں پیٹرن انچیف جان چراغ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا آغا عبدالرحیم کی جانب سے واسا کی ریکوری کی رقم کی موجودگی کے باوجود واسا کے محنت کشوں کی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ارشاد علی نے کہا کہ نئے ایم ڈی واسا کے تقرر سے ہمیں توقع تھی کہ اب واسا کے محنت کشوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے لیکن افسوس کا مقام ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے پاس کین کمشنر کا چارج ہونے کی وجہ سے واسا کے لئے بالکل وقت نہیں ہے اور ان کے رویے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو واسا کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے‘ پچھلے ماہ واسا کی فراہمی و نکاسی آب کی مد میں چار کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے‘ اس وقت بھی دیگر اخراجات کے بعد واسا کے اکاؤنٹ میں ڈھائی کروڑ سے زائد کی رقم موجود ہے لیکن واسا کی بدنیت انتظامیہ اس رقم سے تنخواہیں جاری کرنے کے بجائے گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے جاری ہونے والی 5 کروڑ کی رقم پر نظر جمائے بیٹھی ہے‘ یہ لوگ واسا ملازمین کا مزید معاشی قتل عام کرکے اس وقت اکاؤنٹ میں موجود رقم کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین