• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پہلے میں شیطان تھا۔ لیکن پھر فرشتہ بن گیا۔‘‘
اُس نے عجیب بات بتائی۔
’’کیا واقعی؟‘‘ میں نے حیرت کا اظہار کیا۔
’’ہاں، سچ!‘‘ اُس نے تصدیق کی۔
پھر اپنی کہانی سنائی۔’’میں ایک غنڈہ تھا۔
علاقے میں شیطان کی طرح مشہور۔
جاننے والوں سے بھتہ مانگتا تھا۔
اجنبیوں سے پیسے چھین لیتا تھا۔
کئی ڈکیتیاں بھی ماریں۔
پھر میں نے ایک تنظیم جوائن کرلی۔
انھوں نے میری تربیت کی۔
میں نے دادا گیری اور بھتا خوری چھوڑ دی۔
فرشتہ بن گیا۔‘‘
میں نے پوچھا، ’’کون سا فرشتہ؟‘‘
اُس نے پستول کی نال کو چوم کر کہا،
’’موت کا فرشتہ!‘‘
تازہ ترین