• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

کراچی میں ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا، نبی بخش تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک عبداللہ کے بھائی نے مقابلہ جعلی ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں۔

عبداللہ کے بھائی معید کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی عمر 60 سال ا ور وزن 180 کلو سے زائد تھا، وہ صحیح طرح چل بھی نہیں سکتا تھا، نہ موٹر سائیکل چلا سکتا تھا اسے ڈکیت بنا کر جعلی مقابلے میں ماردیا گیا، بھائی دودھ لینے گیا تھا، بعد میں مقابلے کی اطلاع ملی۔

پولیس کا کہنا ہے ہلاک عبداللہ کا کرائم ریکارڈ آفس سے ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے، ملزم 31 اکتوبر کو 2 ساتھیوں کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا جن افراد کو لوٹا جارہا تھا ان کا سامان بھی ملزم سے برآمد ہوا۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سے علیحدہ علیحدہ رپورٹ طلب کر لی ہیں۔

تازہ ترین