• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں توقینچی سے بال کاٹنے والے حجام تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن اب بال کاٹنے لے لیے قینچی کی ضرورت نہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس بھارتی ہیر ڈریسر کو ہی دیکھ لیں جو بال کاٹنے کے لیے قینچی کا نہیں بلکہ آگ کا استعمال کررہا ہے۔

بھارت کے داراحکومت نئی دلی کے N-Rich نامی سلون کے محمد فیضان نامی ہیر ڈریسر کی مہارت دیکھیں جوموم بتی جلا کر آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے۔

لیکن اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینی پڑے گی جو اپنے بالوں کو بھڑکتے شعلوں کی نظر کرتے ہوئے خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔

واضح رہے بال کاٹنے کے کے لیے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے اور یہ خطرناک لیکن نیا طریقہ نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حدمقبول ہو رہا ہے۔

تازہ ترین