• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی پورٹریٹس بنانیوالی با صلاحیت فنکارہ


جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اس آرٹسٹ کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے ہیں ،جس نے ننھے ننھے آرٹ کے د لکش شاہکار تیار کر لئے ہیں۔

لورین لوٹس نامی یہ باصلاحیت فن کارہ چھوٹے سے کاغذ کے ٹکڑے کو کینوس بنا کر اس پر انتہائی ننھے سائز کے ایسے پورٹریٹس بناتی ہے جنہیں پہلی نظر دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

سکوں اور ماچس کی تیلیو ں سے بھی چھوٹے دِکھائی دینے والے آرٹ کے یہ حیرت انگیزفن پارے لورین انتہائی باریک بینی اور نفاست سے تیار کرتی ہیں۔

آرٹ کے ان نمونوں کو تیار کرنے میں لورین نوکیلی اشیا کی مدد سے پینٹنگ کرکے یہ تھری ڈی تصاویر بنا تی ہیں اور ان ننھی اشیامیں جان سی بھر دیتی ہیں، جنہیں دیکھنے والے بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین