• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سبزی منڈی میں لکڑی کی پیٹیوں کی دکان میں آتشزدگی

کراچی نیوسبزی منڈی میں لکڑی کی پیٹیوں اور بانس کی دکانوں میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ کی 8 اور بحریہ ٹاؤن کی دو گاڑیوں نے آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا ۔


سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی میں پھلوں کی لکڑیوں کی پیٹیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔

ابتداء میں 5 گاڑیاں روانہ کی گئی تاہم آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی 8 اور بحریہ ٹاؤن کی 2 فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزرز نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تازہ ترین