• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے پر حملے کے انتاليس برس مکمل، تہران میں احتجاجی ریلی

امریکی سفارت خانے پر حملے کے انتاليس برس مکمل ہونے پر ایران میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیل امریکا مخالف نعرے بازی کی ، فروری 1979 ميں ايرانی انقلاب کے نو ماہ بعد 4نومبر1979کو مقامی طلبانے تہران ميں امريکی سفارت خانے کو گھيرے ميں لیکر اس پر قبضہ کرلیا تھا۔

ایران طلبہ کا یہ قبضہ لگ بھگ سوابرس تک جاری رہا تھا ۔جس کے بعد امریکا نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔جو اب تک بحال نہیں ہوئے ہیں۔

تازہ ترین